Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Aagaye hain Mustafa salle ala khush amdeed

Aagaye hain Mustafa salle ala khush amdeed

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
آگئے ہیں مصطفےٰ صلِ علیٰ خوش آمدید ہو گئے جلوہ نما صلِ علیٰ خوش آمدید سید و سردار ما صلِ علیٰ خوش آمدید رازدارِ کبریا صلِ علیٰ خوش آمدید مالک و مختار ما صلِ علیٰ خوش آمدید نائبِ ربِ اعلیٰ صلِ علیٰ خوش آمدید گمراہی سے لو بچا اور سیدھے رستے پر چلا اے ہمارے رہنما صلِ علیٰ خوش آمدید مسکراتی پھول برساتی ہوئی گنگناتی ہے صبا صلِ علیٰ خوش آمدید بلبلیں ہیں نغمہ خواں اور پڑھ رہی ہیں قمریان نعتِ پاکِ مصطفےٰ صلِ علیٰ خوش آمدید سبز پرچم چار سُو لہرا رہے ہیں جشن ہے آمدِ محبوب کا صلِ علیٰ خوش آمدید غم زد و غم کھاؤ مت اے بے سہارا اُمت آ گئے مشکل کُشا صلِ علیٰ خوش آمدید جھوم جاؤ بے کسو امداد کرنے آ گئے خلق کے حاجت روا صلِ علیٰ خوش آمدید بے نواؤ آؤ تم، آؤ گداؤ آؤ تم صدقہ لے لو نور کا صلِ علیٰ خوش آمدید آمنہ کے گھر پہ چلتے ہیں سب اول کے ساتھ اور لگاتے ہیں صدا صلِ علیٰ خوش آمدید بے کسوں کے داد رس اے خَلق کے فریاد رس دور کر رنج و بلا صلِ علیٰ خوش آمدید چشمِ رَحمت کیجئے اپنی مَحبت دیجئے در پہ حاضر ہے گدا صلِ علیٰ خوش آمدید اپنا غم دے دیجئے اور چشمِ نَم دے دیجئے در پہ حاضر ہے گدا صلِ علیٰ خوش آمدید دَردِ عصیاں کی دوا دو تم شِفا دو تم شِفا در پہ حاضر ہے گدا صلِ علیٰ خوش آمدید گُنبدِ خضراء کے جلووں سے یہ دل آباد ہو در پہ حاضر ہے گدا صلِ علیٰ خوش آمدید آپ کے قدموں میں آقا خاتمہ بالخیر ہو در پہ حاضر ہے گدا صلِ علیٰ خوش آمدید اب بقیعِ پاک میں دو گز زمیں دے دیجئے در پہ حاضر ہے گدا صلِ علیٰ خوش آمدید جھوم کر ہاں جھوم کر عطارؔ لب کو چوم کر مست ہو کر دو صدا صلِ علیٰ خوش آمدید