Home/Allama Hasan Raza Khan/Ae Madine Ke Tajdar Salaam

اے مدینے کے تاجدار سلام

Written by Allama Hasan Raza Khan

100%
اے مدینے کے تاجدار سلام اے غریبوں کے غمگسار سلام تیری اِک اِک ادا پر اے پیارے سو دُرودیں فدا ہزار سلام رَبِّ سَلِّم کے کہنے والے پر جان کے ساتھ ہوں نثار سلام میرے پیارے پہ میرے آقا پر میری جانب سے لاکھ بار سلام میری بگڑی بنانے والے پر بھیج اے میرے کردگار سلام اُس پناہِ گناہ گاراں پر یہ سلام اور کرور بار سلام اُس جوابِ سلام کے صدقے تا قیامت ہوں بے شمار سلام اُن کی محفل میں ساتھ لے جائیں حسرتِ جانِ بے قرار سلام پردہ میرا نہ فاش حشر میں ہو اے مرے حق کے راز دار سلام وہ سلامت رہا قیامت میں پڑھ لئے جس نے دل سے چار سلام عرض کرتا ہے یہ حُسنِ تیرا تجھ پر اے خُلد کی بہار سلام وہ دولہا ہیں ساری خدائی براتی انہیں کے لئے ہے یہ سامانِ عالم نہ دیکھا کوئی پھول تجھ سا نہ دیکھا بہت چھان ڈالے گلستاںِ عالم ترے کوچہ کی خاک ٹھہری ازل سے مری جاں علاجِ مریضانِ عالم کوئی جانِ عیسیٰ کو جا کر خبر دے مرے جاتے ہیں دردمندانِ عالم ابھی سارے بیمار ہوتے ہیں اچھے اگر لب ہلا دے وہ درمانِ عالم سَمیعاً خدا را حسن کی بھی سن لے بلا میں ہے یہ لوتھ دامانِ عالم