Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Allah ki rehmat se phir azm-e-Madeena hai

Allah ki rehmat se phir azm-e-Madeena hai

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
اللہ کی رحمت سے پھر عزمِ مدینہ ہے پھر عزمِ مدینہ ہے تیار سفینہ ہے چند اشک، ندامت کے ہے زادِ سفر میرا پلے میں عبادت کا کوئی نہ خزینہ ہے گو راہِ مدینہ پر میں چل تو پڑا ہوں پر افسوس سلیقہ ہے کوئی نہ قرینہ ہے صدقے میں محمد کے دے بخش اسے یارب مجرم ہے جو عاصی ہے بدکار و کمینہ ہے اے نورِ خدا آکر چمکادو پئے مرشد سرکار مرے دل کا بے نور نگینہ ہے جسمانی مریضوں کو اللہ شفا دیدے اچھا ہے فقط وہ جو بیمارِ مدینہ ہے تم جانتے ہو کیا ہے یہ دعوتِ اسلامی فیضانِ مدینہ ہے فیضانِ مدینہ ہے سرکار کی سُنّت کی تبلیغ کئے جاؤ جامِ آپ کے ہاتھوں سے گر حشر میں پینا ہے ہر دم مرے ہونٹوں پر بس ذِکرِ مدینہ ہو یہ میری تمنا اے سلطانِ مدینہ ہے عُشّاق تڑپتے ہیں یادِ شہِ بطحا میں آتا یہ جہاں میں جب بھی حج کا مہینہ ہے محبوب کا مستانہ سرکار کا دیوانہ دل اس کا مدینہ ہے سینہ بھی مدینہ ہے غم میٹھے مدینے کا اے کاش! کہ مل جائے ارمان یہی دِل میں اے شاہِ مدینہ ہے تُو کر دے عطا مجھ کو روتی ہوئی آنکھیں اور غم میں ترے آقا جو جلتا ہوا سینہ ہے افسوس مرض بڑھتا جاتا ہے گناہوں کا دے تجھ سے شِفا عرض اے سرکارِ مدینہ ہے دُنیا کا گلستاں کیا جنّت کی مہک سے بھی خوشبو میں کہیں بڑھ کر آقا کا پسینہ ہے روتا ہوا پہنچا تھا روتا ہوا لوٹا تھا ہیں وَصل کی دو گھڑیاں پھر ہجرِ مدینہ ہے دولت کی فراوانی ہے مانگنا نادانی بس اَصل میں دولت تو اُلفت کا خزینہ ہے عُشّاق کی نظروں میں ویران گلستاں ہیں دل اُن کا تو شیدائے صَحراِ مدینہ ہے عطّار کو گر تو بھی ٹھکرا دے کہاں جائے تیرا ہے یہ تیرا ہے گو لاکھ کمینہ ہے