Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Azm-e-darhi ka jab hai sar pe imama saja hai

عزمِ داڑھی کا جب ہے سر پہ عمامہ سجاہے

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
عزمِ داڑھی کا جب ہے سر پہ عمامہ سجاہے سب قبیلہ مخالف ہوا ہے یانبی اس پہ رَحَم کھانا ہو گیا جُرم سُنّت پہ چلنا اور اُلفت میں تیری مچلنا میٹھی سُنّت سے لوگوں کا ہٹنا آگیا ہائے کیسا زمانہ تُو ٹھہر جا ذرا رُوحِ مُضطر آنیوالا ہے میٹھا مدینہ جبکہ آئے نظر سبز گنبد تن سے ہو جانا اُس دَم روانہ جلد دفناؤ میت خدارا کھل نہ جائے کہیں بھید سارا میرے چہرے سے میرے عزیز و! تم کفن کو نہ ہرگز ہٹانا ہِجر میں جو تڑپتے ہیں آقا! یادِ طیبہ میں روتے ہیں آقا! دیکھ لیں وہ بھی شاہِ مدینہ سبز گنبد کا منظر سہانا دشمنِ دیں اکثر کھڑا ہے حاسدوں کا حَسَد بڑھ چلا ہے ظلمِ ہر سمت سے ہو رہا ہے جلد عطارؔ کو تم بچانا