Home/Imam Ahmad Raza Khan Qadri/Dar Manqabat Sayyiduna Abul Hussain Ahmad Noori Quds Sirruhush Sharif

در منقبت سیدنا ابوالحسین احمد نوری قدس سرہ الشریف

Written by Imam Ahmad Raza Khan Qadri

100%
برتر قیاس سے ہے مقامِ ابوالحسین سدرہ سے پوچھو رفعتِ بامِ ابوالحسین وارستہ پائے بستہ دامِ ابوالحسین آزادِ نار سے ہے غلامِ ابوالحسین خطِ سیہ میں نورِ الٰہی کی تابشیں کیا صبحِ نور بار ہے شامِ ابوالحسین ساقی سنا دے شیشہ بغداد کی ٹپک مہکی ہے بوئے گل سے مدامِ ابوالحسین بوئے کبابِ سوختہ آتی ہے مے کشو چھلکا شرابِ چشت سے جامِ ابوالحسین گلگوں سحر کو ہے سحر سوزِ دل سے آنکھ سلطانِ سہرورِد ہے نامِ ابوالحسین کرسی نشیں ہے نقشِ مُراد اُن کے فیض سے مولائے نقشِ بند ہے نامِ ابوالحسین جس نخلِ پاک میں ہیں چھالیس ڈالیاں اک شاخ اُن میں سے ہے بنامِ ابوالحسین مستوں کو اے کریم بچائے خمار سے تا دورِ حشر دورہ جامِ ابوالحسین اُن کے بھلے سے لاکھوں غریبوں کا ہے بھلا یا رب زمانہ باد بکامِ ابوالحسین میلا لگا ہے شانِ مسیحا کی دید ہے مُردے جلا رہا ہے خرامِ ابوالحسین سرگشتہ مہر و مہ ہیں پر اب تک کھلا نہیں کس چرخ پر ہے ماہِ تمامِ ابوالحسین اتنا پتہ ملا ہے کہ یہ چرخِ چنبری ہے ہفت پایہ زینۂ بامِ ابوالحسین ذرّہ کو مہر، قطرہ کو دریا کرے ابھی گر جوش زن ہو بخششِ عامِ ابوالحسین یحییٰ کا صدقہ وارثِ اقبال مند پائے سجادۂ شیوخِ کرامِ ابوالحسین انعام لیں بہارِ جناں تہنیت لکھیں پھولے پھلے تو نخلِ مرامِ ابوالحسین اللہ ہم بھی دیکھ لیں شہزادہ کی بہار سونگھے گلِ مراد مشامِ ابوالحسین آقا سے میرے ستھرے میاں کا ہوا ہے نام اس اچھے ستھرے سے رہے نامِ ابوالحسین یا رب وہ چاند جو فلکِ عزّ و جاہ پر ہر سیر میں ہو گام بگامِ ابوالحسین آؤ تمہیں ہلالِ سپہرِ شرف دکھائیں گردن جھکائیں بہرِ سلامِ ابوالحسین قدرتِ خدا کی ہے کہ طلطم کناں اُٹھی بحرِ فنا سے موجِ دوامِ ابوالحسین یا رب ہمیں بھی چاشنی اس اپنی یاد کی جس سے ہے شکّریں لب و کامِ ابوالحسین ہاں طالعِ رضا تری اللہ رے یاوری اے بندۂ جدودِ کرامِ ابوالحسین