Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Dil ki kaliyan khilein qafile mein chalo

دل کی کلیاں کھلیں قافلے میں چلو

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
دل کی کلیاں کھلیں قافلے میں چلو رنج و غم بھی مٹیں قافلے میں چلو فضل کی بارشیں، رحمتیں نعمتیں گر تمھیں چاہئیں قافلے میں چلو کافروں کو چلیں، مشرکوں کو چلیں دعوتِ دین دیں، قافلے میں چلو آئیے عالمو! دیں کی تبلیغ کو مل کے سارے چلیں، قافلے میں چلو آؤ اے عاشقیں، مل کے تبلیغ دیں کافروں کو کریں، قافلے میں چلو کافر آجائیں گے، راہِ حق پائیں گے ان شاء اللہ چلیں، قافلے میں چلو کفر کا سر جھکے، دیں کا ڈنکا بجے ان شاء اللہ چلیں، قافلے میں چلو چشم بینا ملے سکھ سے جینا ملے آؤ سارے چلیں، قافلے میں چلو دل کی کالک دھلے، دردِ عصیاں ٹلے آؤ سب چل پڑیں، قافلے میں چلو خوب خود داریاں، اور خوش اخلاقیاں آئیے سیکھ لیں، قافلے میں چلو عاشقانِ رسول ان سے لے لو جو پھول تم کو سنت کے دیں قافلے میں چلو