غیر ممکن ہے ثنائے مصطفےٰ
خود ہی واصف ہے خدائے مصطفےٰ
دل میں دے یارب ولائے مصطفےٰ
اور ہو سینہ میں جائے مصطفےٰ
تیرے پیارے کا میں دیوانہ بنوں
یہ دُعا ہے خدائے مصطفےٰ
مصطفےٰ ہیں ساری خلقت کے لیے
ساری خلقت ہے برائے مصطفےٰ
ڈھونڈتے ہیں سب رضا اللہ کی
چاہتا ہے حق رضائے مصطفےٰ
کیا نسیمِ خلد خوش آئے اسے
جس کے سر میں ہے ہوائے مصطفےٰ