Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Gham ke badal chhatain qafle mein chalo

غم کے بادل چھٹیں قافلے میں چلو

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
غم کے بادل چھٹیں قافلے میں چلو خوب خوشیاں ملیں قافلے میں چلو مال چوری ہوا، یا کہیں گم گیا خیر ہوگی سنیں، قافلے میں چلو مانگو آ کر دعا، پاؤ گے مدعا درِ کرم کے کھلیں، قافلے میں چلو اچھی صحبت ملے، خوب برکت ملے چل پڑو چل پڑیں، قافلے میں چلو لوٹ لیں رحمتیں، خوب برکتیں خواب اچھے دکھیں، قافلے میں چلو کفر کی کالیوں، دُور ہوں ظلمتیں آؤ کوشش کریں، قافلے میں چلو رب کے در پر جھکیں، التجا ئیں کریں بابِ رحمت کھلیں، قافلے میں چلو ہے نبی کی نظر، قافلے والوں پر پاؤ گے راحتیں، قافلے میں چلو سادگی چاہئے، عاجزی چاہئے لینے یہ نعمتیں، قافلے میں چلو عاشقانِ رسول، آئے سنت کے پھول دینے لینے چلیں، قافلے میں چلو دیتے ہیں فیضِ عام، اولیائے کرام لوٹنے سب چلیں، قافلے میں چلو