Home/Maulana Muhammad Jamil-ur-Rehman Razvi/Hamd hai us zaat ko jisne musalman kar diya

حمد ہے اس ذات کو جس نے مسلمان کر دیا

Written by Maulana Muhammad Jamil-ur-Rehman Razvi

100%
حمد ہے اُس ذات کو جس نے مسلماں کر دیا عشقِ سلطانِ جہاں سینہ میں پنہاں کر دیا جلوہِ زیبا نے آئینے کو حیراں کر دیا مہر و مہ کو اُن کے تلوں نے پشیماں کر دیا اے شہِ لولاک تیری آفرینش کے لیے حق نے لفظِ کُن سے پیدا ساز و ساماں کر دیا کیا گُشائش تھی سرورِ عالم کے حُسنِ پاک میں سینکڑوں کُفار کو دَم میں مسلماں کر دیا ہو گئی کافور ظلمت دل مُنوّر ہو گئے جس طرف بھی اُس نے اپنا رُوئے تاباں کر دیا نعمتِ کونین دے کر اُن کے دستِ پاک میں دونوں عالم کو خدا نے اُن کا مہماں کر دیا یادِ فرما کر قَسَم حق نے زمینِ پاک کی خاکِ نعلِ مصطفےٰ کو تاجِ شاہاں کر دیا دور ہی سے سبز گنبد کی جھلک کو دیکھ کر عاشقوں نے ٹکڑے ٹکڑے جیب و داماں کر دیا اُس عرب کے چاند کا جلوہ مجھے درکار ہے جس نے ہر ذَرّے کو اپنے ماہِ تاباں کر دیا سینکڑوں مُردہ دلوں کو نُورِ ایماں بخش کر زندہ جاوید اے عیسیِٰ دوراں کر دیا گریہ و زاری نے راتوں کو تیری ابرِ کرم مثلِ گل صبحِ قیامت ہم کو خنداں کر دیا یارَسُول اللہ اَغِثْنِی وقت ہے اِمداد کا نفسِ کافر نے مجھے بے حد پریشاں کر دیا تیری نُصرت ایسے نازک وقت میں حامی رہے نجدیوں نے یا نبی لاکھوں کو شیطاں کر دیا ہے جمیل قادری پر فضلِ اللہ و رسول تیرا مُرشد حضرتِ احمد رضا خاں کر دیا