Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Jab Talak Yeh Chand Tare Jhilmilate Jayenge

Jab Talak Yeh Chand Tare Jhilmilate Jayenge

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
جب تلک یہ چاند تارے جھلملاتے جائیں گے تب تلک جشنِ ولادت ہم مناتے جائیں گے اُن کے عاشق نور کی شمعیں جلاتے جائیں گے جبکہ حاسد دل جلاتے سِپٹاتے جائیں گے نعتِ محبوبِ خدا سنتے سناتے جائیں گے یا رسول اللہ کا نعرہ لگاتے جائیں گے حشر تک جشنِ ولادت ہم مناتے جائیں گے مرحبا کی دھوم یارو! ہم مچاتے جائیں گے چار جانب ہم دیے گھی کے جلاتے جائیں گے گھر تو گھر سارے مَحَلّے کو سجاتے جائیں گے (مذکورہ ”گھی کے دیے جلانا“ محاورہ ہے اس کے معنی ہیں: ”بہت زیادہ خوشی منانا“ ) (ہو سکے تو نعت خواں صاحبان وضاحت فرمایا کریں) ہم مَہِ میلاد میں لہرائیں گے جھنڈے ہرے ساری گلیاں روشنی سے جگمگاتے جائیں گے عیدِ میلادُ النّبی کی شب چراغاں کر کے ہم قبرِ نورِ مصطفٰے سے جگمگاتے جائیں گے ہم جُلوسِ جشنِ میلادُ النّبی میں جھوم کر راستے بھر نعت بس سنتے سناتے جائیں گے لاکھ شیطاں ہم کو روکے فضلِ رب سے تا ابد جشن، آقا کی ولادت کا مناتے جائیں گے جھوم کر سارے کہو، آقا کی آمد مرحبا حشر میں بھی ہم یہی نعرہ لگاتے جائیں گے یارسول اللہ کا نعرہ لگا زور سے اُن کے دشمن منہ پھلاتے بُڑبڑاتے جائیں گے تم کرو جشنِ ولادت کی خوشی میں روشنی وہ تمہاری گورِ تیرہ جگمگاتے جائیں گے دو جہاں کے شاہ کی شاہی سواری آ گئی رحمتوں کے وہ خزانے اب لٹاتے جائیں گے آ رہے ہیں شافعِ محشر اُٹھو اے عاصیو! ہم گنہگاروں کو حق سے بخشواتے جائیں گے ہوگئی صبحِ بہاراں کیف آور ہے سماں خوش نصیبوں کو وہ اب جلوہ دکھاتے جائیں گے صبحِ صادق ہوگئی سب آمنہ کے گھر چلیں نور کی برسات ہوگی ہم نہاتے جائیں گے ذکرِ میلادِ مبارک کیسے چھوڑیں ہم بھلا جن کا کھاتے ہیں انہیں کے گیت گاتے جائیں گے منعقد کرتے رہیں گے اجتماعِ ذکر و نعت دھوم اُن کی نعت خوانی کی مچاتے جائیں گے کر لو نیّت خوب کوشش کر کے ہم اپنا عمل مدنی انعامات پر ہر دم بڑھاتے جائیں گے کر لو نیّت سنتوں کی تربیت کے واسطے قافلوں میں ہم سفر کرتے کراتے جائیں گے خوب برسیں گی جنازے پر خدا کی رحمتیں قبر تک سرکار کی نعتیں سناتے جائیں گے حشر میں زیرِ لوائے حمد اے عطار ہم نعتِ سلطانِ مدینہ گنگناتے جائیں گے