Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Jo Nabi ki yaad mein kho gaya, woh Khuda-e-Pak ka hogaya

جو نبی کی یاد میں کھو گیا، وہ خدائے پاک کا ہوگیا

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
جو نبی کی یاد میں کھو گیا، وہ خدائے پاک کا ہوگیا دوجہاں اُس کے سنور گئے، اُسے آخرت میں خوشی رہی مجھے یانبی! تری دید ہو، تری دید ہو میری عید ہو تجھے جس نے دیکھا ہزار بار! اُسے پھر بھی تشنہ لبی رہی نہ پسند آئیں اُسے چمن، نہ ہی کھیت بھائیں ہرے بھرے جونگاہ میں ہے بسی رہی، تو مدینے ہی کی گلی رہی مجھے اب مدینے میں لو بُلا، اِسی سال حج بھی کروں شہا ہو کرم پئے شہِ کربلا، یہی التجا مدنی رہی مری جاں ہو جسم سے جب جدا، ہونظر میں جلوۂ مصطَفٰے ہو مدینے میں میرا خاتمہ، یہ دعا خدائے غنی رہی مدنی! گناہ کی عادتیں، نہیں جاتیں، آپ ہی کچھ کریں میں نے کوششیں کیں بہت مگر، مری حالتِ آہ! بُری رہی مجھے شوق دیں شب و روز دے، یہی ولولہ یہی سوز دے تری سُنّتیں کروں عام میں، کہ اِسی میں تیری خوشی رہی تُو سگِ مدینہ کو یاخدا، غمِ روزگار سے لے بچا دے غمِ مدینہ پئے رضا، یہی دُعائے دلی رہی