Home/Imam Ahmad Raza Khan Qadri/Lutf Un Ka Aam Ho Hi Jaye Ga

لطف ان کا عام ہو ہی جائے گا

Written by Imam Ahmad Raza Khan Qadri

100%
لطفِ اُن کا عام ہو ہی جائے گا شاد ہر ناکام ہو ہی جائے گا جان دے دو وعدۂ دیدار پر نقد اپنا دام ہو ہی جائے گا شاد ہے فردوس یعنی ایک دن قسمتِ خدام ہو ہی جائے گا یاد رہ جائیں گی یہ بے باکیاں نفس تو تو رام ہو ہی جائے گا بے نشانوں کا نشاں مٹنا نہیں مٹتے مٹتے نام ہو ہی جائے گا یادِ گیسو ذکرِ حق ہے آہ کر دل میں پیدا لام ہو ہی جائے گا ایک دن آواز بدلیں گے یہ ساز چھپا کہرام ہو ہی جائے گا سائل و دامنِ سخی کا تھام لو کچھ نہ کچھ انعام ہو ہی جائے گا یادِ ابرو کر کے تڑپو بلبلو! ٹکڑے ٹکڑے دام ہو ہی جائے گا مفلسو! اُن کی گلی میں جا پڑو باغِ خلد اکرام ہو ہی جائے گا گر یونہی رحمت کی تاویلیں رہیں مدح ہر الزام ہو ہی جائے گا بادہ خواری کا سماں باندھے تو دو شیخ درد آشام ہو ہی جائے گا غم تو ان کو بھول کر لپٹا ہے یوں جیسے اپنا کام ہو ہی جائے گا مٹ! کہ گر یونہی رہا قرضِ حیات جان کا نیلام ہو ہی جائے گا عاقلو! ان کی نظر سیدھی رہے بُوروں کا بھی کام ہو ہی جائے گا اب تو لائی ہے شفاعت عفو پر بڑھتے بڑھتے عام ہو ہی جائے گا اے رضا ہر کام کا اک وقت ہے دل کو بھی آرام ہو ہی جائے گا