Home/Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi/Marooza ba-bargah-e-Ummul Momineen Mehbooba-e-Mehboob-e-Rabb-ul-Aalameen Aisha Siddiqa Razi Allahu Anha

Marooza ba-bargah-e-Ummul Momineen Mehbooba-e-Mehboob-e-Rabb-ul-Aalameen Aisha Siddiqa Razi Allahu Anha

Written by Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi

100%
اس مبارک ماں پہ صدقہ کیوں نہ ہوں سب اہلِ دیں جو ہو اُم المومنین بنتِ امیر المومنین جن ۱ کا پہلو ہو نبی کی آخری آرام گاہ جن کے حجرے میں قیامت تک نبی ہوں جاگزیں آستاں ۲ ان کا فرشتوں کی زیارت گاہ ہے کیونکہ اس میں جلوہ فرما ہیں امام المرسلین آپ کے دولت کدہ میں دولتِ دارین ہے اس زمیں پر پھر نہ کیوں قربان ہو عرشِ بریں کیا ۱ مبارک نام ہے اور کیسا پیارا ہے لقب عائشہ محبوبہ محبوبِ رب العالمین آپ صدیقہ پدر صدیق اور شوہر نبی میکہ و سسرال اعلیٰ آپ خود ہیں بہترین کیوں نہ ہو رتبہ تمہارا اہلِ ایماں میں بڑا سب تو ہیں مومن مگر ہیں آپ اُم المومنین دی ۲ گواہی آپ کی عفت کی سورہ نور نے مدح کرتا ہے تری عصمت کی قرآنِ مبین ان کے بستر میں آئے رسول اللہ پر اور سلامِ خادمانہ بھی کریں رُوح الامیں آپ کا علم و فقہ ، تحقیقِ قرآن و حدیث دیکھ کر حیران ہیں سارے صحابہ ، تابعین ناز برداری تمہاری کیوں نہ فرمادے خدا نازنینِ حق نبی ہیں تم نبی کی نازنین آیتِ تطہیر میں ہے ان کی پاکی کا بیاں ہیں یہ بی بی طاہرہ شوہر امام الطاہریں سالکِ خستہ تمہارا گو ہے نالائق مگر ماں بُرے بیٹے کو اپنے سے جدا کرتی نہیں