Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Mili Taqdeer Se Mujh Ko Sahaba Ki Sana Khwani

ملی تقدیر سے مجھ کو صحابہ کی ثناخوانی

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
ملی تقدیر سے مجھ کو صحابہ کی ثناخوانی ملا ہے فیضِ عثمانی ملا ہے فیضِ عثمانی رکھا مخصُور ان کو بند ان پر کر دیا پانی شہادتِ حضرتِ عثمان کی بے شک ہے لاثانی نبی کے نور دو لیکر وہ ذوالنُّورین کہلائے انہیں حاصل ہوئی یوں قُربتِ محبوبِ رحمانی نبی نے تیرے بدلے ”بیعتِ رِضواں“ میں کی بیعت کہا قرآن نے دستِ نبی کو دستِ یزدانی تمہیں کو جامعِ قرآن کا حق نے دیا منصب عطا قرآں کو کر کے جَمْع کی اُمت کو آسانی خدا بھی اور نبی بھی خود علی بھی اس سے ہیں ناراض عَدُو اُن کا اُٹھائے گا قیامت میں پریشانی عِداوت اور کینہ ان سے جو رکھتا ہے سینے میں وہی بد بخت ہے ملعون ہے مردودِ شیطانی ہم ان کی یاد کی دھومیں مچائیں گے قیامت تک پڑے ہو جائیں جل کر خاک سب اعدائے عثمانی امامُ الاشقیٰ! کر دو عطا حصہ سخاوت کا قناعت ہو عنایت، دیں نہ دولت کی فراوانی مجھے اپنی سخاوت کے سمندر سے کوئی قطرہ عطا کر دو نہیں درکار مجھ کو تاجِ سلطانی علوِّ شان کا کیوں کر بیاں ہو آپ کی پیارے حیا کرتی ہے مولیٰ آپ سے مخلوقِ نورانی سُخن آکر عطارؔ کا اتمام کو پہنچا تری عظمت پہ ناطق اب بھی ہیں آیاتِ قرآنی