Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Mita Mere Ranj-o-Alam Ya Ilahi

مٹا میرے رنج و الم یا الہی

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
مٹا میرے رنج و الم یا الہی، عطا کر مجھے اپنا غم یا الہی شرابِ محبت کچھ ایسی پلا دے، کبھی بھی نشہ ہو نہ کم یا الہی مجھے اپنا عاشق بنا کر بنا دے، تُو سرتاپا تصویرِ غم یا الہی فقط تیرا طالب ہوں ہرگز نہیں ہوں، طلبگارِ جاہ و حشم یا الہی نہ دے تاجِ شاہی نہ دے بادشاہی، بنا دے گدائے حرم یا الہی جو عشقِ محمدؐ میں آنسو بہائے، عطا کر دے وہ چشمِ نم یا الہی شرفِ حج کا دیدے چلے قافلہ پھر، مرا کاش! سوئے حرم یا الہی دکھا دے مدینے کی گلیاں دکھا دے، دکھا دے نبیؐ کا حرم یا الہی چلے جان اس شان سے کاش یہ سر، درِ مصطفےٰ پر ہو خم یا الہی مرا سبز گنبد کے سائے میں نکلے، محمدؐ کے قدموں میں دم یا الہی عبادت میں لگتا نہیں دل ہمارا، ہیں عصیاں میں بدمست ہم یا الہی