Home/Allama Hasan Raza Khan/Na Ho Mayoos Mere Dukh Dard Wale

نہ ہو مایوس میرے دکھ درد والے

Written by Allama Hasan Raza Khan

100%
نہ مایوس ہو میرے دکھ درد والے درِ شہ پر آ ہر مرض کی دوا لے جو بیمارِ غم لے رہا ہو سنبھالے وہ چاہے تو دم بھر میں اس کو سنبھالے نہ کر اس طرح اے دِلِ زار نالے وہ ہیں سب کی فریاد کے سننے والے کوئی دم میں اب ڈوبتا ہے سفینہ خدارا خبر میری اے ناخدا لے سفر کر خیالِ رخِ شہ میں اے جاں مسافر نکل جا اجالے اجالے تہی دست و سودائے بازارِ محشر میری لاج رکھ لے مرے تاج والے