Home/Imam Ahmad Raza Khan Qadri/Naar-e-Dozakh Ko Chaman Kar De Bahaar-e-Aariz

نارِ دوزخ کو چمن کر دے بہارِ عارض

Written by Imam Ahmad Raza Khan Qadri

100%
نارِ دوزخ کو چمن کر دے بہارِ عارض ظلمتِ حشر کو دن کر دے نہارِ عارض میں تو کیا چیز ہوں خود صاحبِ قرآں کو شہا لاکھ مصحف سے پسند آئی بہارِ عارض جیسے قرآں ہے وِرد اس گلِ محبوبی کا یوں ہی قرآں کا وظیفہ ہے وقارِ عارض گرچہ قرآں ہے نہ قرآں کی برابر لیکن کچھ تو ہے جس پہ ہے وہ مَدحِ نگارِ عارض طور کیا عرش جلے دیکھ کے وہ جلوۂ گرم آپ عارض ہو مگر آئینہ دارِ عارض طرفہ عالم ہے وہ قرآں اِدھر دیکھیں اُدھر مصحفِ پاک ہو حیرانِ بہارِ عارض ترجمہ ہے یہ صفت کا وہ خود آئینۂ ذات کیوں نہ مصحف سے زیادہ ہو وقارِ عارض جلوہ فرمائیں رُخِ دل کی سیاہی مٹ جائے صبح ہو جائے الٰہی شبِ تارِ عارض نامِ حق پر کرے محبوب دِل و جاں قرباں حق کرے عرش سے تا فرش نثارِ عارض مشک بوزلف سے رُخ چہرہ سے بالوں میں شعاع معجزہ ہے حلبِ زلف و تِتارِ عارض حق نے بخشا ہے کرم نذرِ گدایاں ہو قبول پیارے اک دِل ہے وہ کرتے ہیں نثارِ عارض آہ بے مایگیِ دِل کہ رضائے محتاج لے کر اک جان چلا بہرِ نثارِ عارض