Home/Maulana Muhammad Jamil-ur-Rehman Razvi/Naheen Mere Achay Amal Ghous-ul-Azam

نہیں میرے اچھے عمل غوث الاعظم

Written by Maulana Muhammad Jamil-ur-Rehman Razvi

100%
نہیں میرے اچھے عمل غوث الاعظم مگر تم پہ رکھتا ہوں بل غوث الاعظم ترا دامنِ پاک مجھ سے نہ چھوٹا یہ ہے عمر کا ما حَصَل غوث الاعظم حسین و حسن پھول باغِ نبی کے اسی باغ کا تو ہے پھل غوث الاعظم ہے قولِ خضر یہ کہ سب اولیا میں نہیں کوئی تیرا بدل غوث الاعظم بھکاری ترے شمس و زہرہ عطارد گدا مشتری و زُحل غوث الاعظم ترے نام کا جو بھی تعویذ باندھے نہ ہو اُس کو کوئی خلل غوث الاعظم