پاؤ گے بخششیں قافلے میں چلو، جمتیں بھی ملیں، قافلے میں چلو
رزق کے در کھلیں، قافلے میں چلو، برکتیں بھی ملیں، قافلے میں چلو
زخم بڑے، پھوڑے، پھنسی، مٹیں، گر ہوں مسے، جھڑیں، قافلے میں چلو
کالے یرقان میں، کیوں پریشان ہیں، پائیں گے صحتیں، قافلے میں چلو
ٹیڑھی ہوں ہڈیاں، ہوں گی سیدھی میاں، درد سارے مٹیں، قافلے میں چلو
دردِ گمبھیر ہو، کوئی دلگیر ہو، ہوں گی حل مشکلیں، قافلے میں چلو
گرچہ بیماریاں، ہوں کہیں پتھریاں، پاؤ گے صحتیں، قافلے میں چلو
تنگدستی ہو گھر میں یا ناچاقیاں، آئیں گی برکتیں، قافلے میں چلو
جو کہ مفقود ہو وہ بھی موجود ہو، اِن شاء اللہ چلیں، قافلے میں چلو
دُور ہوں گے اَلم، ہوگا رب کا کرم، غم کے مارے سنیں، قافلے میں چلو
سر میں درد ہو، اگر دُکھ رہی ہو کمر، درد دونوں مٹیں، قافلے میں چلو
باپ بیمار ہو، سخت بیزار ہو، پائے گا صحتیں، قافلے میں چلو
ماں جو بیمار ہو، یا وہ ناچار ہو، رنج و غم مت کریں، قافلے میں چلو
والے ہو بابِ کرم، دُور ہوں رنج و غم، پھر سے خوشیاں ملیں، قافلے میں چلو