Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Saaray nabiyon ka sarwar Madeenay mein hai

Saaray nabiyon ka sarwar Madeenay mein hai

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
سارے نبیوں کا سرور مدینے میں ہے سب رسولوں کا افسر مدینے میں ہے لطفِ جنت سے بڑھ کر مدینے میں ہے میٹھے محبوب کا گھر مدینے میں ہے کیا ہوا بھی معطر مدینے میں ہے سب فضا بھی منور مدینے میں ہے کر کے ہجرت یہاں آگئے مصطفےٰ روشنی آج گھر گھر مدینے میں ہے جانتے ہو مدینہ ہے کیوں دل پسند دونوں عالم کا سرور مدینے میں ہے سارے دیوانے بے تاب ہیں اس لئے شاہ کی قبرِ انور مدینے میں ہے نور کی دیکھو برسات ہے چار سُو کیا سماں کیف آور مدینے میں ہے ہجر و فرقت کے بیمار کو لے چلو راحتِ جانِ مضطر مدینے میں ہے دور رہ کر ہے ویران سی زندگی موت بھی کیف آور مدینے میں ہے ہے مدینے کا رتبہ بڑا خُلد سے کیوں کہ محبوبِ داور مدینے میں ہے مالدارو! نہ اتراؤ تم مال پر ان کا منگتا توگر مدینے میں ہے اپنی منزل کو پالو گے آجاؤ تم بھولے بھٹکوں کا رہبر مدینے میں ہے بھول جاؤ گے پیروں کی سب رونقیں وہ سماں روح پرور مدینے میں ہے دشمنو! مت اکیلا سمجھنا مجھے میرا حامی و یاور مدینے میں ہے آؤ عصیاں نہالو یہاں آکے تم رحمتوں کا سمندر مدینے میں ہے حشر میں جامِ کوثر کی ہے گر طلب آؤ ساقیِ کوثر مدینے میں ہے آؤ آؤ گنہگارو! آجاؤ تم شافعِ روزِ محشر مدینے میں ہے اے شفاعت کے اُمید وارو! چلو شافعِ روزِ محشر مدینے میں ہے تم شفاعت میں شک مت کرو زائروں! شافعِ روزِ محشر مدینے میں ہے ”چل مدینہ“ وہی ہو سکے جس کا دل گھر میں رہ کر بھی اکثر مدینے میں ہے ”چل مدینہ“ کا دیوانو! مژدہ سنو جلد ہر با مقدر مدینے میں ہے سبز گنبد کا عطار منظر تو دیکھ کس قدر کیف آور مدینے میں ہے