سلام

Written by Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi

100%
یَا نَبِیَّ سَلَامٌ عَلَیْکَ یَا رَسُولُ سَلَامٌ عَلَیْکَ یَا حَبِیبَ سَلَامٌ عَلَیْکَ صَلَوَاتُ اللہِ عَلَیْکَ آج وہ تشریف لایا جس نے روتوں کو ہنسایا جس نے جلوں کو بجھایا جس نے بگڑوں کو بنایا عرشِ اعظم کا ستارا فرش والوں کا سہارا آمنہ بی کا دلارا حق تعالیٰ کا وہ پیارا دو جہاں کا راج والا تخت والا تاج والا بے کسوں کی لاج والا ساری دنیا کا اجالا