Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Sar Ho Chaukhat Pe Kham, Tajdar-e-Haram

Sar Ho Chaukhat Pe Kham, Tajdar-e-Haram

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
سر ہو چوکھٹ پہ خَم، تاجدارِ حرم یہ نکل جائے دَم، تاجدارِ حرم یہ رہا میرا سَر، سینہ قلب و جگر رکھ دو آقا قدم، تاجدارِ حرم حاضری کا سبب، ہو اے ماہِ عرب! آئیں طیبہ میں ہم، تاجدارِ حرم ہر برس حج کروں، گردِ کعبہ پھروں یاشہِ محترم، تاجدارِ حرم دیدِ خستہ جگر، کر دو شوریدہ سر اپنا جانِ کرم، تاجدارِ حرم جو کہ بہتی رہے، درد کہتی رہے دید وہ چشمِ نَم، تاجدارِ حرم آئے خواب میں، قلبِ بے تاب میں سَرورِ محترم، تاجدارِ حرم کر کے اِظہارِ ٹھیک، استقامت کی بھیک دید و شاہِ حرم، تاجدارِ حرم سب خطائیں مُعاف، اور نامہ ہو صاف پاؤں باغِ اِرم، تاجدارِ حرم پڑھ لے تحریر جو، اُس کی اصلاح ہو دیدو ایسا قلم، تاجدِارِ حرم آمنہ کے پسر، خیر سے ہوں بشر زیشت کے بیچ و خم، تاجدِارِ حرم میرے ماہِ مِیں جو ہیں اندوہ گیں ان کے ہوں دُور غم، تاجدِارِ حرم حاسدوں کے حسد، کی نہیں کوئی حد اب تو کر دو کرم، تاجدِارِ حرم یا نبی تائیکے، ہائے کفار کے ہم سہیں گے ستم، تاجدِارِ حرم از طفیلِ رضا، خشم ہوں سرورا دشمنوں کے ستم، تاجدِارِ حرم اے مرے تاجور، دُور ہوں سارے شر ہو نگاہِ کرم، تاجدِارِ حرم ہوں بڑا رُو سیہ، ہے گنہ پر گنہ ہو نگاہِ کرم، تاجدِارِ حرم کھولو رحمت کے پٹ، جائے ظلمت پلٹ ہو نگاہِ کرم، تاجدِارِ حرم تیرے عطّار کا، ہے یہ ارماں شہا نکلے طیبہ میں دم، تاجدِارِ حرم