تاریخِ طبع از سیّد واحد علی صاحب رضوی بریلوی
شاگردِ حضرتِ مصنف
میرے استادِ معظم کا چھپا مجموعہ
جس کے ہر شعر سے عشقِ نبوی ہے تاباں
طبع کے سال کی جب فکر ہوئی واحد کو
بولا ہاتف کہ لکھو دفترِ نورِ عرفاں
تاریخِ طبع از صوفی احمد صاحب رضوی بریلوی
شاگردِ حضرتِ مصنف
میرے استاد کا چھپا وہ کلام
جس کا مدت سے دل میں تھا ارمان
طبع کا سن عزیز رضوی نے
لکھ دیا دفترِ گہر افشاں