Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Tera Shukr-e-Maula Diya Deeni Mahol

Tera Shukr-e-Maula Diya Deeni Mahol

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
ترا شُکرِ مولا دیا دینی ماحول، نہ چھوٹے کبھی بھی خدا دینی ماحول سلامت رہے یا خدا دینی ماحول، بچے بد نظر سے سدا دینی ماحول خدا کے کرم سے خدا کی عطا سے، نہ دشمن سکے گا چھڑا دینی ماحول دُعا ہے یہ تجھ سے دل ایسا لگا دے، نہ چھوٹے کبھی بھی خدا دینی ماحول ہمیں عالموں اور بُزرگوں کے آداب، سکھاتا ہے ہر دم سدا دینی ماحول ہیں اسلامی بھائی سبھی بھائی بھائی، ہے بے حد مَحَبَّت بھرا دینی ماحول یقیناً مقدّر کا وہ ہے سکندر، جسے خیر سے مل گیا دینی ماحول یہاں سُنّتیں سیکھنے کو ملیں گی، دلائے گا خوفِ خدا دینی ماحول تُو آ بے نمازی، ہے دیتا نمازی، خدا کے کرم سے بنا دینی ماحول گر آئے شرابی مٹے ہر خرابی، چڑھائے گا ایسا نشہ دینی ماحول اگر چور ڈاکو بھی آ جائیں گے تو سدھر جائیں گے گر ملا دینی ماحول اے بیمارِ عصیاں تُو آ جا یہاں پر، گناہوں کی دیگا دوا دینی ماحول اگر دردِ سر ہو، کہیں کینسر ہو، دلائے گا تم کو شِفا دینی ماحول شِفائیں ملیں گی، بلائیں ٹلیں گی، یقیناً ہے برکت بھرا دینی ماحول گنہگارو آؤ، سِیہ کارو آؤ، گناہوں کو دیگا چھڑا دینی ماحول پلا کر مئےِ عشق دیگا بنا یہ، تمہیں عاشقِ مصطفٰے دینی ماحول اے اسلامی بہنو! تمہارے لئے بھی، سُنو ہے بہت کام کا دینی ماحول تمہیں سُنّتوں اور پردے کے احکام، یہ تعلیم فرمائے گا دینی ماحول قیامت تلک یا الہیٰ سلامت رہے تیرے عطارؔ کا دینی ماحول