Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Tu Hi Malik-e-Bahr o Bar Hai Ya Allah Ya Allah

تو ہی مالکِ بحر و بر ہے یااللہ یااللہ

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
تو ہی مالکِ بحر و بر ہے یااللہ یااللہ تو ہی خالقِ جِن و بشر ہے یااللہ یااللہ تو ابدی ہے تو اَزلی ہے تیرا نام علیم و علیٰ ہے ذات تری سب سے برتر ہے یااللہ یااللہ وصف بیاں کرتے ہیں سارے سنگ و شجر اور چاند ستارے تسبیح ہر خشک و تر ہے یااللہ یااللہ تیرا چرچا ہر گھر آنگن صحرا صحرا گلشن گلشن واصف ہر پھول اور ثمر ہے یااللہ یااللہ خلقت جب پانی کو ترسے رم جھم رم جھم برسائے ہر اِک پر رحمت کی نظر ہے یااللہ یااللہ رات نے جب سراپا چھپایا چڑیوں نے یہ ذکر سنایا نغمہ بارِ نسیمِ سحر ہے یااللہ یااللہ بخش دے تو عطار کو مولیٰ واسطہ تُجھ کو اُس پیارے کا جو سب نبیوں کا سرور ہے یااللہ یااللہ