Home/Allama Hasan Raza Khan/Tum Zaat-e-Khuda se na juda ho na Khuda ho

تم ذاتِ خدا سے نہ جدا ہو نہ خدا ہو

Written by Allama Hasan Raza Khan

100%
تم ذاتِ خدا سے نہ جدا ہو نہ خدا ہو اللہ کو معلوم ہے کیا جانیے کیا ہو یہ کیوں کہوں مجھ کو یہ عطا ہو یہ عطا ہو وہ دو کہ ہمیشہ میرے گھر بھر کا بھلا ہو جس بات میں مشہور جہاں ہے لبِ عیسیٰ اے جانِ جہاں وہ تری ٹھوکر سے ادا ہو ٹوٹے ہوئے دَم جوش پہ طوفانِ معاصی دامن نہ ملے ان کا تو کیا جانیے کیا ہو یوں جھک کے ملے ہم سے کمینوں سے وہ جس کو اللہ نے اپنے ہی لئے خاص کیا ہو مٹی نہ ہو برباد پسِ مرگِ الٰہی جب خاک اڑے میری مدینہ کی ہوا ہو منگتا تو ہے منگتا کوئی شاہوں میں دکھا دے جس کو مرے سرکار سے ٹکڑا نہ ملا ہو قدرت نے ازل میں یہ لکھا ان کی جبیں پر جو ان کی رضا ہو وہی خالق کی رضا ہو ہر وقت کرم بندہ نوازی پہ تُلا ہے کچھ کام نہیں اس سے بُرا ہو کہ بھلا ہو سو جا سے گنہگار کا ہو رختِ عمل چاک پردہ نہ کھلے گر ترے دامن سے بندھا ہو ابرارِ نکوکار کے ہیں خدا کے ان کا ہے وہ ان کا ہے جو بد ہو جو بُرا ہو اے نفس انہیں رنج دیا اپنی بدی سے کیا قہر کیا تو نے ارے تیرا بُرا ہو اللہ یوں ہی عمر گزر جائے گدا کی سر خم ہو درِ پاک پر اور ہاتھ اُٹھا ہو شاباش حَسَن اور چمکتی سی غزل پڑھ دل کھول کر آئینہ ایمان کی جلا ہو