Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Ya Ilahi! Dua hai gada ki mere Mola tu khairat dede

یا الہی! دُعا ہے گدا کی میرے مولٰی تو خیرات دیدے

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
یا الہیٰ! دُعا ہے گدا کی میرے مولٰی تو خیرات دیدے جلوۂ سرورِ انبیاء کی میرے مولٰی تو خیرات دیدے سبز گنبد کی مہکی فضا کی دیدِ دربارِ خیرالوریٰ کی باغِ طیبہ کی ٹھنڈی ہوا کی میرے مولٰی تو خیرات دیدے بھیک دے الفتِ مصطفیٰ کی سب صحابہ کی آلِ عبا کی غوث و خواجہ کی احمد رضا کی میرے مولٰی تو خیرات دیدے کوئی حج کا سبب اب بنادے مجھ کو کعبے کا جلوہ دکھادے دیدِ عرفات و دیدِ منیٰ کی میرے مولٰی تو خیرات دیدے دے مدینے کی مجھ کو گدائی ہو عطا دو جہاں کی بھلائی ہے صدا عاجز و بے نوا کی میرے مولٰی تو خیرات دیدے حاضری کے لیے جو بھی تڑپے سبز گنبد کا دیدار کرلے اُس کو طیبہ کی مہکی فضا کی میرے مولٰی تو خیرات دیدے عازمِ راہِ بغداد کر دے جلوۂ غوث سے شاد کر دے مجھ کو دیدارِ کرب و بلا کی میرے مولٰی تو خیرات دیدے ہر دم ابلیس پیچھے لگا ہے حفظِ ایمان کی التجا ہے ہو کرم امنِ روزِ جزا کی میرے مولٰی تو خیرات دیدے مغفرت کر بروزِ قیامت تُو کرم کر عطا کر عنایت خُلد میں قُربِ خیرالوریٰ کی میرے مولٰی تو خیرات دیدے بارہ مہ کے مسافر بنے ہیں یا جو وقفِ مدینہ ہوئے ہیں اُن کو عشقِ شہِ دو سرا کی میرے مولٰی تو خیرات دیدے وہ بیچارے کہ بیمار ہیں جو جن و جادو سے بیزار ہیں جو اپنی رحمت سے اُن کو شِفا کی میرے مولٰی تو خیرات دیدے وہ کہ آفات میں مبتلا ہیں جو گرفتارِ رنج و بلا ہیں فَضل سے اُن کو صبر و رضا کی میرے مولٰی تو خیرات دیدے لا دوا کہہ چکے سب طبیب اب دم لبوں پر ہے ربِ مجیب اب جلوۂ شاہِ ارض و سماء کی میرے مولٰی تو خیرات دیدے قبر تیرے کرم سے بنے گی باغ، رحمت کی چادر تنے گی روزِ محشر بھی لطف و عطا کی میرے مولٰی تو خیرات دیدے روح، عطّار کی جب جدا ہو سامنے جلوۂ مصطفیٰ ہو اُن کے قدموں میں اس کو قضا کی میرے مولٰی تو خیرات دیدے