Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Yeh Arz-e-Gunahgar Hai Shah-e-Zamana

Yeh Arz-e-Gunahgar Hai Shah-e-Zamana

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
یہ عرضِ گنہگار ہے شاہِ زمانہ جب آخری وقت آئے مجھے بھول نہ جانا سکرات کی جب سختیاں سرکار ہوں طاری للہ! مجھے اپنے نظروں میں گمانا ڈرلگتا ہے ایماں کہیں ہو جائے نہ برباد سرکار بُرے خاتمے سے مجھ کو بچانا جب روح مرے تن سے نکلنے کی گھڑی ہو شیطانِ لعیں سے مرا ایماں بچانا جب دم ہو لبوں پر اے شہنشاہِ مدینہ تم جلوہ دکھانا مجھے کلمہ بھی پڑھانا آقا مرا جس وقت کہ دم ٹوٹ رہا ہو اُس وقت مجھے چہرۂ پُر نور دکھانا سرکار! مجھے نزع میں مت چھوڑنا تنہا تم آکے مجھے سورۂ یاسین سنانا جب گورِ غریباں کو چلے میرا جنازہ رحمت کی ردا اس پہ خدا را تم اڑھانا جب قبر میں احباب چلیں مجھ کو لٹا کر اے پیارے نبی گور کی وحشت سے بچانا طے خیر سے تدفین کے ہوں سارے مراحل ہو قبر کا بھی لطف سے آساں دبانا جس وقت نکیرین کریں آکے سوالات آقا مجھے تم آکے جوابات سکھانا سُن رکھا ہے ہوتا ہے بڑا سخت اندھیرا تربت میں مری نور کا فانوس جلانا جب قبر کی تنہائی میں گھبرائے مرا دل دینے کو دلاسہ شہِ ابرار تو آنا جب روزِ قیامت رہے اک میل پہ سورج کوثر کا چھلکتا مجھے اک جام پلانا ہو عرصۂ محشر میں مرا چاک نہ پردہ للہ مجھے دامنِ رحمت میں چھپانا محشر میں حساب آہ! میں دے ہی نہ سکوں گا رحمت نہ ہوئی ہوگا جہنم میں ٹھکانا فرمائیں گے جس وقت غلاموں کی شفاعت میں بھی ہوں غلام آپ کا مجھ کو نہ بُھلانا فرما کے شفاعت مری اے شافعِ محشر! دوزخ سے بچا کر مجھے جنت میں بسانا یا شاہِ مدینہ! مہِ رمضان کا صدقہ جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا اللہ کی رحمت سے یہ مایوس نہیں ہے ہو جائے گا عطار کی بخشش کا بہانہ