Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Aah Ab Waqt-e-Rukhsat Hai Aaya Alwida Aah Shah-e-Madina

آہ اب وقتِ رخصت ہے آیا الوداع آہ شاہِ مدینہ

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
آہ اب وقتِ رخصت ہے آیا الوداع آہ شاہِ مدینہ صدمہِ ہجر کیسے سہوں گا الوداع آہ شاہِ مدینہ بے قراری بڑھی جا رہی ہے ہجر کی اب گھڑی آ رہی ہے دل ہوا جاتا ہے پارہ پارہ الوداع آہ شاہِ مدینہ کس طرح شوق سے میں چلا تھا دل کا غنچہ خوشی سے کھلا تھا آہ! اب چھوٹتا ہے مدینہ الوداع آہ شاہِ مدینہ کوئے جاناں کی رنگیں فضاؤ! اے مُعَطَّر مُعَطَّر ہواؤ! لو سلامِ آخری اب ہمارا الوداع آہ شاہِ مدینہ کاش! قسمت مرا ساتھ دیتی موت بھی یاوری میری کرتی جان قدموں پہ قربان کرتا الوداع آہ شاہِ مدینہ سوزِ اُلفت سے جلتا رہوں میں عشق میں تیرے گھلتا رہوں میں چاہے دیوانہ سمجھے زمانہ الوداع آہ شاہِ مدینہ میں جہاں بھی رہوں میرے آقا! ہو نظر میں مدینے کا جلوہ التجا میری مقبول فرما الوداع آہ شاہِ مدینہ کچھ نہ حُسنِ عمل کر سکا ہوں نذر چند اشک میں کر رہا ہوں بس یہی ہے مرا کل اثاثہ الوداع آہ شاہِ مدینہ آنکھ سے اب ہوا خون جاری رُوح پر بھی ہوا رنج طاری جلد عطارؔ کو پھر بلانا الوداع آہ شاہِ مدینہ