Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Aaj hai jashn-e-wilaadat Marhaba Ya Mustafa

Aaj hai jashn-e-wilaadat Marhaba Ya Mustafa

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
آج ہے جشنِ ولادت مرحبا یامصطفے آج آئے جانِ رحمت مرحبا یامصطفے مرحبا مہرِ رسالت مرحبا یامصطفے مرحبا ماہِ نبوت مرحبا یامصطفے آمدِ شاہِ مدینہ مرحبا صد مرحبا مرحبا اے جانِ رحمت مرحبا یامصطفے مرحبا آقا کی آمد مرحبا نورِ خدا ہو گئی کافور ظلمت مرحبا یامصطفے آج دنیا میں ولادتِ مصطفیٰ کی ہو گئی خوب چمکی اپنی قسمت مرحبا یامصطفے کعبہ سجدے کو جھکا بُت سارے اوندھے گر پڑے آ گئی شیطاں کی شامت مرحبا یامصطفے آگئے سرکار ہر سو بارشِ انوار ہے جھومتے ہیں ابرِ رحمت مرحبا یا مصطفیٰ چار سُو ہیں رحمتوں کی کیا چھما چھم بارشیں! آئے لمحاتِ مسرّت مرحبا یا مصطفیٰ مرحبا کی دھوم ڈالو سب پکارو مرحبا جھوم کر اہلِ محبّت مرحبا یا مصطفیٰ آج گھر گھر روشنی ہے سبز پرچم ہیں بلند جھومتے ہیں اہلِ سنت مرحبا یا مصطفیٰ عیدِ میلادُ النّبی تو عید کی بھی عید ہے شادماں ہے خود مسرّت مرحبا یا مصطفیٰ جشنِ میلادُ النّبی کی دھوم ہے چاروں طرف مست ہیں اہلِ محبّت مرحبا یا مصطفیٰ خوب گاتی تھیں ترانے دف بجا کر بچیاں ہر طرف کہتی تھی خلقت مرحبا یا مصطفیٰ آگئی اُٹھو سواری آمنہ کے لال کی ان سے مانگوان کی اُلفت مرحبا یا مصطفیٰ لے کے کشکول اے فقیرو آمنہ کے گھر چلو مانگ لو جو چاہو نعمت مرحبا یا مصطفیٰ یا نبی! اپنی ولادت کی خوشی میں دیجیے خُلد میں اپنی رفاقت مرحبا یا مصطفیٰ واسطہ تم کو ولادت کا مدینے میں جگہ مجھ کو دیدو بہرِ تُرْبت مرحبا یا مصطفیٰ دے دو تم عطارؔ کو عیدی میں چشمِ اشکبار اپنا غم دو اپنی اُلفت مرحبا یا مصطفیٰ