Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Aao Madani Qafiley Mein Hum Karein Mil Kar Safar

آؤ مدنی قافلے میں ہم کریں مل کر سفر

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
آؤ مدنی قافلے میں ہم کریں مل کر سفر سنتیں سیکھیں گے اس میں اِن شَاءَ اللہ سَر بِسَر تین تین اور بارہ بارہ دن کے مدنی قافلے میں سفر کرتے رہو جب بھی تمہیں موقع ملے مجھ کو جذبہ دے سفر کرتا رہوں پروردگار سنتوں کی تربیت کے قافلے میں بار بار جھوٹ غیبت اور چغلی سے جو بچنا چاہے وہ خوب مدنی قافلوں میں دل لگا جائے وہ جو بھی شیدائی ہے مدنی قافلوں کا یاخدا دوجہاں میں اُس کا بیڑا پار فرما یا خدا تین دن ہر ماہ جو اپنائے مدنی قافلہ بے حساب اُس کا خدایا! خُلد میں ہو داخلہ تُو ولی اپنا بنالے اُس کو رَبِّ لم یَزَل ”مدنی اِنعامات“ پر کرتا ہے جو کوئی عمل جو گناہوں کے مَرَض سے تنگ ہے بیزار ہے قافلہ عطار اُس کے واسطے تیار ہے