Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Aashiq-e-Mustafa Zia-ud-Din

Aashiq-e-Mustafa Zia-ud-Din

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
عاشقِ مصطفٰی ضیاء الدین زاہد و پارسا ضیاء الدین دلکش و دلکشا ضیاء الدین میرے دل کی ضیاء، ضیاء الدین تم کو قطبِ مدینہ یا مرشد! علما نے کہا ضیاء الدین یہ شرف کم نہیں ہے میرے لئے ہوں مرید آپکا ضیاء الدین مجھ کو اپنا بناؤ دیوانہ واسطہ غوث کا ضیاء الدین چشمِ رحمت بنوئے مَن مرشد! از طفیلِ رضا ضیاء الدین ایسا کر دے کرم رہیں یارب! مجھ سے راضی سدا ضیاء الدین کیسے بھٹکوں گا میرے ہیں میرے رہبر و رہنما ضیاء الدین ایک مدت سے آنکھ پیاسی ہے اپنا جلوہ دکھا ضیاء الدین مرضِ عصیاں سے نیم جاں ہوں میں مجھ کو دید و شفا ضیاء الدین چشمِ تر اور قلبِ مُضطر دو صدقہ حسنین کا ضیاء الدین میری سب مشکلیں ہوں حل مرشد میرے مشکل کشا ضیاء الدین پون سو سال تک مدینے میں تم نے بائی ضیاء، ضیاء الدین جامِ عشقِ نبی پلا کے مجھے مست و بے خود بنا ضیاء الدین میرے دشمن ہیں خون کے پیاسے مجھ کو ان سے بچا ضیاء الدین آہ! طوفاں میں ہے گھری نیا اے مرے ناخدا ضیاء الدین موت آئے مجھے مدینے میں کر دو حق سے دعا ضیاء الدین مجھ کو دیدِ بقیعِ غرقد میں اپنے قدموں میں جا ضیاء الدین حشر میں دیکھ کر پکاروں گا مرحبا مرحبا ضیاء الدین مصطفےٰ کا پڑوس جنت میں مجھ کو حق سے دلا ضیاء الدین بے عمل ہی سہی مگر عطار کس کا ہے؟ آپکا ضیاء الدین