Home/Maulana Muhammad Jamil-ur-Rehman Razvi/Ae Dil Tu Duroodon Ki Awwal Tu Saja Daali

اے دل تو درودوں کی اول تو سجا ڈالی

Written by Maulana Muhammad Jamil-ur-Rehman Razvi

100%
اے دل تو درودوں کی اول تو سجا ڈالی پھر جا کے مدینہ میں روضے پہ چڑھا ڈالی کیا نذر کروں تیرے دربارِ مقدس میں توصیف کے پھولوں کی لایا ہوں شہا ڈالی احمد کو کیا آقا اور ہم کو کیا بندہ اللہ نے رحمت کی کیا خوب بنا ڈالی بس جائے دماغِ جاں عشاق کا خوشبو سے لا باغِ مدینہ سے پھولوں کی صبا ڈالی خورشید و قمر ایسے ہوتے نہ کبھی روشن تو نے ہی جھلک ان میں اے نورِ خدا ڈالی تم سے نہ کہوں کیوں کر تم چاند عرب کے ہو دیکھو تو شبِ غم نے کیا مجھ پہ بلا ڈالی شرمندہ کیا مجھ کو آگے میرے آقا کے اے نفس لعیں تو نے مجھ پر یہ بلا ڈالی