Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Ae kaash phir Madeene mein Attar ja sake

اے کاش پھر مدینے میں عطارؔ جا سکے

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
اے کاش! پھر مدینے میں عطارؔ جا سکے رو رو کے حالِ شاہ کو اپنا سنا سکے پچھلے برس تو حاضر درِ ہو گیا تھا آہ! اس سال کاش حج کا شرف پھر سے پا سکے یا رب مصطفیٰ! کوئی ایسا سبب بنا سائے میں موت گنبدِ خضراء کے آ سکے طیبہ بُلا، یا وہ دلِ غمگیں دے مجھے دل سے نہ تیرا غم کوئی میرے مٹا سکے یا رب! مجھے وہ آنکھ دے کہ جو عشقِ رسول پاک میں آنسو بہا سکے وہ آگ میرے سینے میں آقا لگائے پتھر سے سخت قلب کو بھی جو جلا سکے سرکارِ چار یار ہوں واسطہ، ایسی بہار دو نہ خزاں پاس آ سکے دشمن اگر چہ گھات میں ہے کوئی غم نہیں ان کی مدد رہے تو بگاڑ اپنا کیا سکے چشمِ کرم ہو ایسی کہ مٹ جائے ہر خطا کوئی گناہ مجھ سے نہ شیطان کرا سکے ہے صبر تو خزانہ فردوس بھائیو! عاشق کے لب پہ شکوہ کبھی بھی نہ آ سکے جس وقت سُنّتوں کا میں کرنے لگوں بیاں ایسا اثر ہو پیدا جو دل کو ہلا سکے میری زبان میں وہ اثر دے خدائے پاک جو مصطفیٰ کے عشق میں سب کو رُلا سکے عطارؔ تیرے حامی و ناصر ہیں مصطفیٰ کس کی مجال ہے کہ جو تجھ کو دبا سکے