Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Ae Khaak-e-Madina Tera Kehna Kya Hai

اے خاکِ مدینہ ترا کہنا کیا ہے

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
اے خاکِ مدینہ! ترا کہنا کیا ہے تجھے قربِ شاہِ مدینہ ملا ہے شرفِ مصطفیٰ کے قدم چومنے کا تجھے بارہا خاکِ طیبہ ملا ہے معطر ہے کتنی تو خاکِ مدینہ کہ خوشبوؤں سے ذرہ ذرہ بسا ہے لگاؤ تم آنکھوں میں خاکِ مدینہ کوئی اس سے بہتر بھی سرمہ بھلا ہے مریضوں! اٹھا کر کے خاکِ مدینہ ملے جاؤ! اس میں یقیناً شفا ہے مدینے کی مٹی ذرا سا اٹھا کر پیو گھول کر ہر مرض کی دوا ہے عقیدت سے خاکِ مدینہ بدن پر ملو تم ہر اک درد کی یہ دوا ہے تجھے واسطہ طیبہ کا یا رب! عطا کر غمِ مصطفیٰ التجا ہے ہمیں موت خاکِ مدینہ پہ آئے الہی! یہ تجھ سے ہماری دعا ہے مری نعش پر آپ خاکِ مدینہ چھڑکنا مرے ساتھیو! التجا ہے پسِ مرگ مولیٰ! ٹومٹی ہماری ملا خاکِ طیبہ میں یہ التجا ہے بدن پر ہے عطار کے خاکِ طیبہ پڑے ہٹ جہنم! ترا کام کیا ہے