Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Afsos Waqt-e-Rukhsat Nazdeek Aa Raha Hai

Afsos Waqt-e-Rukhsat Nazdeek Aa Raha Hai

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
افسوس وقتِ رخصت نزدیک آرہا ہے اک ہُوک اٹھ رہی ہے دل بیٹھا جا رہا ہے دل میں خوشی تھی کیسی جب میں چلا تھا گھر سے دل غم کے گہرے دریا میں ڈوبا جا رہا ہے ہے فرقتِ مدینہ سے چاک چاک سینہ ابرِ سیاہِ غم کا اب دل پہ چھا رہا ہے آنکھ اشکبار ہے اب دل بے قرار ہے اب دل کو جدائی کا غم اب خوں رُلا رہا ہے کیوں سبز سبز گنبد پر ہو گیا نہ قرباں اے زائرِ مدینہ! تُو بھول کھا رہا ہے افسوس! چند گھڑیاں طیبہ کی رہ گئی ہیں دل میں جدائی کا غم طوفاں مچا رہا ہے کچھ بھی نہ کر سکا ہوں ہائے ادب یہاں کا یہ غم مرے کلیجے کو کاٹ کھا رہا ہے اب روح بھی ہے مغموم اور جان بھی ہے حیراں بادل غم و الم کا ہر سمت چھا رہا ہے موت آپ کی گلی کی بہتر ہے زندگی سے ہائے مقدّر ان کا در کیوں چھڑا رہا ہے افسوس چل دیا ہے اب قافلہ ہمارا ہر ایک غم کا مارا آنسو بہا رہا ہے دل خون رو رہا ہے آنسو چھلک رہے ہیں میری نظر سے طیبہ اب چھپتا جا رہا ہے آہ! الفراق آقا! آہ! الوداع مولیٰ اب چھوڑ کر مدینہ عطار جا رہا ہے