Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Allah Ata Ho Mujhe Deedare Madina

Allah Ata Ho Mujhe Deedare Madina

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
اللہ عطا ہو مجھے دیدارِ مدینہ ہو جاؤں میں پھر حاضرِ دربارِ مدینہ آنکھیں مری محروم ہیں مدت سے الٰہی عرصہ ہوا دیکھا نہیں گلزارِ مدینہ پھر دیکھ لوں صحرائے مدینہ کی بہاریں پھر پیشِ نظر کاش! ہوں گہسارِ مدینہ پھر گنبدِ خضریٰ کے نظارے ہوں میسر اللہ دکھا دے مجھے انوارِ مدینہ خاک آنکھوں میں محبوب کے کوچے کی سجا کر دینے کو سلامی چلوں دربارِ مدینہ کیا کیف و سُرور آتا تھا افسوس وہ میرے تھے خواب وہ گویا سبھی اسفارِ مدینہ تعظیم کو اُٹھ جاتے سبھی قافلے والے جوں ہی نظر آتے انہیں آثارِ مدینہ پڑھ پڑھ کے سنایا ہے انہیں کلمۂ طیب ایماں پہ ہیں شاہد مرے اشجارِ مدینہ شادابیِ جنت کا میں منکر نہیں لیکن ہے حُسن میں بے مثل چمن زارِ مدینہ افسوس! مرے نفس کو پھولوں کی طلب ہے آ دل میں سما جا مرے اے خارِ مدینہ کثرت سے دُرود اُن پہ پڑھوں رب نے جو چاہا سینے میں اُتر آئیں گے انوارِ مدینہ سرکار بُلاتے ہیں مدینے میں کرم سے اُس کو کہ جو ہو دل سے طلبگارِ مدینہ رِحلت کی گھڑی ہے مرے اللہ دکھا دے شرف ایک جھلک جلوۂ سرکارِ مدینہ اللہ مجھے بخش، نہ ہو حشر میں پُرسش کر لُطف و کرم از پئے سرکارِ مدینہ یارب دلِ عطّارؔ پہ چھائی ہے اُداسی کر شاد دکھا کر اسے گلزارِ مدینہ