Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Amal Ka Ho Jazba Atta Ya Ilahi!

Amal Ka Ho Jazba Atta Ya Ilahi!

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
عمل کا ہو جذبہ عطا یا الٰہی! گناہوں سے مجھ کو بچا یا الٰہی! میں پانچوں نمازیں پڑھوں باجماعت، ہو توفیق ایسی عطا یا الٰہی! میں پڑھتا رہوں سُنّتیں، وُقت ہی پر، ہوں سارے نوافل ادا یا الٰہی! دے شوقِ تلاوت دے ذوقِ عبادت، رہوں با وُضو میں سدا یا الٰہی! ہمیشہ نگاہوں کو اپنی جھکا کر، کروں خاشعانہ دُعا یا الٰہی! نہ نیکی کی دعوت میں سستی ہو مجھ سے بنا شائقِ قافلہ یا الہی سعادت ملے درسِ فیضانِ سنت کی روزانہ دو مرتبہ یا الہی میں مٹی کے سادہ سے برتن میں کھاؤں چٹائی کا ہو بستر یا الہی ہے عالم کی خدمت یقینا سعادت ہو توفیق اس کی عطا یا الہی صدائے مدینہ دوں روزانہ صدقہ ابوبکر و فاروق کا یا الہی میں نیچی نگاہیں رکھوں کاش اکثر عطا کر دے شرم و حیا یا الہی ہمیشہ کروں کاش پردے میں پردہ تو پیکر حیا کا بنا یا الہی لباسِ اپنا سنت سے آراستہ ہو عمامہ ہو سر پر سجا یا الہی سبھی رُخ پہ اک مُشت داڑھی سجائیں بنیں عاشقِ مصطفٰے یا الہی ہر اک مدنی انعام اے کاش! پاؤں کرم کر پئے مصطفٰے یا الہی ہو اخلاق اچھا ہو کردار ستھرا مجھے متقی تو بنا یا الہی غصیلے مزاج اور تمسخر کی خصلت سے عطار کو تو بچا یا الہی