Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Atta kar do madine ki ijazat Ya Rasool Allah

Atta kar do madine ki ijazat Ya Rasool Allah

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
(مدنی منوں اور طلبہ کیلئے کلام) عطا کر دو مدینے کی اجازت یا رسول اللہ کروں میں سبز گنبد کی زیارت یا رسول اللہ کچھ ایسا ہو کرم ماہِ رسالت یا رسول اللہ کروں اللہ کی دل سے عبادت یا رسول اللہ صحابہ کا گدا ہوں اور اہلِ بیت کا خادم یہ سب ہے آپ ہی کی تو عنایت یا رسول اللہ تمہارا فضل ہے جو میں غلامِ غوث و خواجہ ہوں نہ ہو کم اولیا کی دل سے الفت یا رسول اللہ اُسی احمدِ رضا کا واسطہ جو میرے مرشد ہیں عطا کر دو مجھے اپنی محبت یا رسول اللہ مدینہ میٹھا میٹھا ہے مدینہ پیارا پیارا ہے مدینے سے مجھے بے حد ہے الفت یا رسول اللہ میں ہوں سُنی رہوں سُنی مروں سُنی مدینے میں بقیعِ پاک میں بن جائے تربت یا رسول اللہ نمازوں میں مجھے ہرگز نہ ہو سستی کبھی آقا پڑھوں پانچوں نمازیں باجماعت یا رسول اللہ بڑے بھائی بہن کا میں کہا مانا کروں ہر دم کروں ماں باپ کی دن رات خدمت یا رسول اللہ بڑے جتنے بھی ہیں گھر میں ادب کرتا رہوں سب کا کروں چھوٹے بہن بھائی پہ شفقت یا رسول اللہ میں سب سے آپ کہہ کر پیار سے باتیں کروں آقا جھڑکنے کی ہو میری دور عادت یا رسول اللہ ادب استادِ دینی کا مجھے آقا عطا کر دو دل و جاں سے کروں اُن کی اطاعت یا رسول اللہ کرم کر دو کہ میرا حافظہ مضبوط ہوجائے نہ ہو استاد کو مجھ سے شکایت یا رسول اللہ میں گانے باجوں اور فلموں ڈراموں کے گنہ چھوڑوں پڑھوں نعتیں کروں اکثر تلاوت یا رسول اللہ حسد، وعدہ خلافی، جھوٹ، چغلی، غیبت و تہمت مجھے ان سب گناہوں سے ہو نفرت یا رسول اللہ مرے اخلاق اچھے ہوں مرے سب کام اچھے ہوں بناد و مجھ کو تم پابندِ سنت یا رسول اللہ ضرورت سے زیادہ مال و دولت کا نہیں طالب رہے بس آپ کی نظرِ عنایت یا رسول اللہ رہیں سب شاد گھر والے شہا تھوڑی سی روزی پر عطا ہو دولتِ صبر و قناعت یا رسول اللہ سب اہلِ حشر محشر میں انہیں کو ڈھونڈتے ہوں گے پکاریں گے سبھی روزِ قیامت یا رسول اللہ بہت کمزور ہوں قابل نہیں ہرگز عذابوں کے خدارا تھام لیتے جانا جنت یا رسول اللہ مجھے تم یا رسول اللہ دے دو جذبۂ تبلیغ شہاہ! دیتا پھروں نیکی کی دعوت یا رسول اللہ شہاہ! عطّار پر ہر آن رحمتِ نظر رکھنا کرے دن رات یہ سنت کی خدمت یا رسول اللہ کروں ہر آن میں تیری اطاعت یارسول اللہ پئے مرشد بنا دے نیک سیرت یا رسول اللہ اندھیری قبر ہے اور ہائے! میں بالکل اکیلا ہوں اب آ بھی جاؤ اے مہرِ رسالت! یا رسول اللہ بقیعِ پاک میں سو جاؤں میں آرام سے اے کاش! میسر آئے گی یوں تیری قربت یا رسول اللہ عذابِ قبر و محشر سے بچالو نارِ دوزخ سے خدارا ساتھ لے کے جاؤ جنت یا رسول اللہ جو غصہ نفس کی خاطر مجھے آ بھی آئے ملے صبر و شکیبائی کی دولت یا رسول اللہ مجھے رنج و الم نے ہر طرف سے گھیر رکھا ہے دکھی دل کو کرم سے دیدِ راحت یا رسول اللہ عطا کر دو مجھے اسلام کی تبلیغ کا جذبہ میں بس دیتا پھروں نیکی کی دعوت یا رسول اللہ یقیناً آپ کا انعام ہے یہ مل گئے مجھ کو شہنشاہِ بریلی اعلیٰ حضرت یا رسول اللہ