اولیا کا کرم

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
اولیا کا کرم، تم پہ ہو لاجرم خوب جلوے ملیں، قافلے میں چلو خواب میں ڈر لگے، بوجھ دل پر لگے آئیے چل پڑیں، قافلے میں چلو غیبی امداد ہو، گھر بھی آباد ہو لُطفِ حق دیکھ لیں، قافلے میں چلو تنگدستی مٹے، دُور آفت ہے لینے کو برکتیں، قافلے میں چلو بے عمل بن گئے خاص کر، آپ بھی دیکھ لیں، قافلے میں چلو خوب ہوگا ثواب اور ٹلے گا عذاب پاؤ گے بخششیں، قافلے میں چلو بے شک اعمال بد اور افعالِ بد کی چھٹیں عادتیں، قافلے میں چلو کر سفر آئیں گے، تو سُدھر جائیں گے اب نہ سستی کریں، قافلے میں چلو دل پہ زنگ ہو، سارا گھر تنگ ہو داغ سارے دھلیں، قافلے میں چلو ایسا فیضان ہو، حفظِ قرآن ہو خوب خوشیاں ملیں، قافلے میں چلو عاشقِ قافلہ بن کے گھر لو بنا قلبِ عطار میں قافلے میں چلو