Home/Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi/Ba-bargah-e-Imam al-Aimma Kashif al-Ghumma Imam-e-Azam Abu Hanifa Razi Allahu Anhu

ببارگاہِ امام الائمہ کاشف الغمہ امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ

Written by Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi

100%
ہمارے آقا ہمارے مولیٰ امامِ اعظم ابوحنیفہ ہمارے ملجا ہمارے ماویٰ امامِ اعظم ابوحنیفہ زمانہ بھرنے زمانہ بھر میں بہت تجسس کیا لیکن ملا نہ کوئی امام سا امامِ اعظم ابوحنیفہ سپہرِ علم و عمل کے سورج تم ہی ہو سب ہیں تمہارے تارے تم ہی سے چمکا ہے جو بھی چمکا امامِ اعظم ابوحنیفہ تمہارے آگے تمامِ عالم نہ کیوں کرے زانوئے ادب خم کہ پیشوایانِ دیں نے مانا امامِ اعظم ابوحنیفہ نہ کیوں کریں ناز اہلِ سنت کہ تم سے چمکا نصیبِ امت سراجِ امت ملا جو تم سا امامِ اعظم ابوحنیفہ خدا نے تجھ کو وہ دی ہے رفعت کہ تیرا منسوب بھی ہے مرفوع تیری اضافت ۱ میں رفع پایا امامِ اعظم ابوحنیفہ ہوا اولیٰ الامر ۲ سے یہ ثابت کہ تیری طاعت ضروری واجب خدا نے تم کو کیا ہمارا امامِ اعظم ابوحنیفہ کسی کی آنکھوں کا تو ہے تارا کسی کے دل کا بنا سہارا مگر کسی کے جگر میں آرا امامِ اعظم ابوحنیفہ