Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Baad-e-Ramzan Eid Hoti Hai

بعد رمضان عید ہوتی ہے

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
بعد رمضان عید ہوتی ہے رب کی رحمت مزید ہوتی ہے جس کو آقا کی دید ہوتی ہے اُس پہ قربان ”عید“ ہوتی ہے عید تجھ کو مبارک اے صائم! روزہ داروں کی عید ہوتی ہے روزہ خورو! خدا کی ناراضی سن لو! تم پر شدید ہوتی ہے تیری شیطاں! ماہِ رمضاں میں کیسی مٹی پلید ہوتی ہے! روزہ داروں کے واسطے واللہ مغفرت کی نوید ہوتی ہے عید کے دن عمر یہ رو رو کر بولے: ”نیکوں کی عید ہوتی ہے“ جو کوئی رب کو کرتے ہیں ناراض اُن سے رحمت بعید ہوتی ہے فلم بینوں کے حق میں لو یہ عید، یومِ وعید ہوتی ہے بے نمازوں کی روزہ خوروں کی کون کہتا ہے عید ہوتی ہے! جس کو آقا مدینے بلوائیں اُس مسلماں کی عید ہوتی ہے مجھ کو ”عیدی“ میں دو بقیع آقا جانے کب میری عید ہوتی ہے! جو بچھڑ جائے اُن کی گلیوں سے کیا بھلا اُس کی عید ہوتی ہے! عید عطؔار اُس کی ہے جس کو خواب میں اُن کی دید ہوتی ہے