بیاں کس منہ سے ہو اس مجمع البحرین کا رتبہ
جو مرکز ہے شریعت کا طریقت کا ہے سرچشمہ
بنا اس واسطے اللہ کا گھر جائے پیدائش
کہ وہ اسلام کا کعبہ ہے یہ ایمان کا کعبہ
وہ ہے خاموش قرآں اور یہ قرآنِ ناطق ہیں
نہیں ہے جسِ دل میں یہ اس میں قرآن کا رستہ
دلینِ زہرہ عمر داماد اور حسنین سے بیٹے
تری ہستی ہے اعلیٰ اور بالاتر ترا کنبہ