Home/Maulana Muhammad Jamil-ur-Rehman Razvi/Bashar se ghair mumkin hai sana Hazrat-e-Muhammad ki

بشر سے غیر ممکن ہے ثنا حضرتِ محمد کی

Written by Maulana Muhammad Jamil-ur-Rehman Razvi

100%
بشر سے غیر ممکن ہے ثنا حضرتِ محمد کی خدا کرتا ہے خود قرآن میں مدحت محمد کی پسندِ حق ہوئی صَلِّ عَلیٰ صورت محمد کی نہ کیوں دونوں جہاں کو دل سے ہو چاہت محمد کی ہے مُژدہ مومنوں کو مَن رَانی قَد رَا الْحَق خدا دیکھا جسے حاصل ہوئی رُؤیت محمد کی بشر جن و مَلک ہرگز نہیں ممکن کہ پہچانیں خدا ہی جانتا ہے رفعت و شوکت محمد کی خدا سے اپنی اُمت کے لیے پوچھا جو موسیٰ نے تو فرمایا کہ افضل سب سے ہے اُمّت محمد کی ہوئے بُت سَرنگوں آتش کدہ میں زلزلہ آیا دلوں پر چھا گئی کفار کے ہیبت محمد کی