Home/Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi/Bashar woh hai jis ko teri justuju hai

Bashar woh hai jis ko teri justuju hai

Written by Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi

100%
بشر وہ ہے جس کو تری جستجو ہے وہی لب ہے جس پر تری گفتگو ہے تری یاد آبادیِ خانہ دل دلوں کی تمنا تری آرزو ہے اُسے ایک اللہ نے ایک بنایا وہ ہر وصف میں لاشریک لَہُ ہے میں وہ سگ نہیں ہوں بہت دَر ہوں جس کے میں وہ سگ ہوں جس کا فقط ایک تو ہے نماز و اذاں کلمہ و ذکر و خطبہ یہ سب پھول ہیں ان کا تو رنگ و بو ہے تمہاری ئے سلامی نمازوں میں داخل تصور ترا شرطِ مثلِ وضو ہے تمہاری اطاعت خدا کی عبادت ترا تذکرہ ذکرِ حق ہو بہو ہے دَمِ نزع سالک کا سر ہو ترا در یہی دل کی حسرت یہی آرزو ہے