Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Bayan Kyun Kar Sana-e-Mustafa Ho

بیاں کیوں کر ثنائےِ مصطفٰے ہو

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
بیاں کیوں کر ثنائےِ مصطفٰے ہو خدا جب اُن کا خود مدحت سرا ہو مدینے کی محبّت میں جو روئے عطا وہ آنکھ وہ مٹھے مصطفٰے ہو سلامِ شوق کہہ دینا ادب سے گزر ہوئے مدینہ جب صبا ہو تڑپ کر یارسول اللہ پکارو نہیں ممکن نہ آقا نے سنا ہو عطا کر دو مجھے وہ بھیک داتا مرے سارے قبیلے کا بھلا ہو کروں بے لوث خدمت سنتوں کی شہا گہر لطف مجھ پر آپ کا ہو دے جذبہ مدنی انعامات کا تو کرم یا سیّدِ ہر دو سرا ہو میں مدنی قافلوں ہی کا مسافر رہوں اکثر کرم ایسا شہا ہو کرم ہو دعوتِ اسلامی پر یہ شریک اس میں ہر اک چھوٹا بڑا ہو میں سب دولت یہ حق میں لٹا دوں شہا ایسا مجھے جذبہ عطا ہو گناہوں نے کہیں کا بھی نہ چھوڑا کرم مجھ پر حبیبِ کبریا ہو گناہوں کی چھٹے ہر ایک عادت سدھر جاؤں کرم یامصطفٰے ہو کئی ہے غفلتوں میں زندگانی نہ جانے حشر میں کیا فیصلہ ہو کرم ہو واسطہ گُلِ اولیا کا مرا ایماں پہ مولیٰ خاتمہ ہو مرے اعمال تو لے جا رہے ہیں شفاعت شافعِ روزِ جزا ہو الٰہی ہوں بہت کمزور بندہ نہ دنیا میں نہ عقبیٰ میں سزا ہو بِروزِ حشر آقا کاش! کہہ دیں تم اے عطّارؔ دوزخ سے رہا ہو