Home/Imam Ahmad Raza Khan Qadri/Bismillahir Rahmanir Raheem, Nahmaduhu wa nusalli ala Rasoolihil Kareem, Haziri Dargah-e-Behain Jah o Wasl-e-Awwal Rang-e-Ilmi Huzoor-e-Jaan-e-Noor, 1322 AH

Bismillahir Rahmanir Raheem, Nahmaduhu wa nusalli ala Rasoolihil Kareem, Haziri Dargah-e-Behain Jah o Wasl-e-Awwal Rang-e-Ilmi Huzoor-e-Jaan-e-Noor, 1322 AH

Written by Imam Ahmad Raza Khan Qadri

100%
شکر خدا کہ آج گھڑی اُس سفر کی ہے جس پر نثار جانِ فلاح و ظفر کی ہے گرمی ہے تپ ہے درد ہے کلفت سفر کی ہے ناشکر یہ تو دیکھ عزیمت کدھر کی ہے کس خاکِ پاک کی تو بنی خاک پا شفا تجھ کو قسم جنابِ مسیحِ سَر کی ہے آبِ حیات روح ہے زرقا کی بوند بوند اکسیرِ اعظم مس دلِ خاک در کی ہے ہم کو تو اپنے سائے میں آرام ہی لائے حیلے بہانے والوں کو یہ راہ ڈر کی ہے لٹتے ہیں مارے جاتے ہیں یوں ہی سنا کیے ہر بار دی وہ امن کہ غیرت حضر کی ہے وہ دیکھو جگمگاتی ہے شب اور قمر ابھی پہروں نہیں کہ بست و چہارم صفر کی ہے ماہِ مدینہ اپنی تجلّی عطا کرے! یہ ڈھلتی چاندنی تو پہر دو پہر کی ہے مَنْ زَارَ تُرْبَتِی وَجَبَتْ لَہٗ شَفَاعَتِی اُن پر درود جن سے نوید اِن بشر کی ہے اس کے طفیل حج بھی خدا نے کرا دیے اصل مُراد حاضری اس پاک در کی ہے