Home/Imam Ahmad Raza Khan Qadri/Chamak tujh say patay hain sab panay walay

چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے

Written by Imam Ahmad Raza Khan Qadri

100%
چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے مرا دل بھی چمکا دے چمکانے والے برستا نہیں دیکھ کر ابرِ رحمت بدوں پر بھی برسا دے برسانے والے مدینہ کے خطے خدا تجھ کو رکھے غریبوں فقیروں کے ٹھہرانے والے تُو زندہ ہے واللہ تو زندہ ہے واللہ مرے چشمِ عالم سے چھپ جانے والے میں مجرم ہوں آقا مجھے ساتھ لے لو کہ رستے میں ہیں جا بجا تھانے والے حرم کی زمیں اور قدم رکھ کے چلنا ارے سر کا موقع ہے او جانے والے