Home/Maulana Muhammad Jamil-ur-Rehman Razvi/Dast-e-Qudrat ne Ajab Surat Banai Aap ki

دستِ قدرت نے عجب صورت بنائی آپ کی

Written by Maulana Muhammad Jamil-ur-Rehman Razvi

100%
دستِ قدرت نے عجب صورت بنائی آپ کی والہ و شیدا ہوئی ساری خدائی آپ کی آپ پر صدقے نہ کیوں کر ہوں حسینانِ جہاں صانعِ مُطلق کو شکلِ پاک بھائی آپ کی آپ محبوبِ خدا کونین کے مختار ہیں جب خدا ہے آپ کا ساری خدائی آپ کی بادشاہانِ جہاں کو بھی یہی کہتے سنا سلطنتِ دنیا کی چھوڑو لو گدائی آپ کی نار والے ایک دم میں نور والے ہو گئے رحمتِ عالم عجب ہے رہنمائی آپ کی