Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Dil Ko Sukoon Chaman Mein Na Hai Lalah Zaar Mein

دل کو سکوں چمن میں نہ ہے لالہ زار میں

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
دل کو سکوں چمن میں نہ ہے لالہ زار میں سوز و گداز ہے فقط اُن کے دیار میں یا مصطفیٰ بلائیے اپنے دیار میں سرکار! آؤں طیبہ کے پھر لالہ زار میں ہر سال یا الٰہی مجھے حج نصیب ہو جب تک جیوں میں عالمِ ناپائیدار میں ہر سال حاضری ہو مدینے کی خیر سے ہر سال کاش! آؤں میں تیرے دیار میں سوزِ بلال دو مجھے سوزِ بلال دو دے سکتے ہو تمہارے تو ہے اختیار میں یارب! غمِ حبیب میں رونا نصیب ہو آنسو نہ رائیگاں ہوں غمِ روزگار میں افسوس گھٹتی جا رہی ہے روزِ زندگی پر میں دبا ہوں عصیاں کے بار میں تجھ کو حُسنِ حسین کا دیتا ہوں واسطہ اللہ! موت دے مجھے اُن کے دیار میں